آئین کو تماشہ بنا کرملک سے فرارہونیوالوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،مریم نواز

آئین و قانون کا تماشا بنانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،مریم نواز،فوٹو:فائل  اسلام آباد: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف كی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کا تماشا بناکر فرار ہونے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے مریم نوازکا کہناتھا كہ ای سی ایل میں ان لوگوں كا نام ڈالا جانا چاہیے جودن دہاڑے پورے پاكستان كے سامنے آئین و قانون كا تماشا بنا كر ملک سے فرار ہو گئے۔یہ خبر بھی پڑھیں: جج صاحبان جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی، نوازشریفمریم نوازنے کہا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی  جومقدمات كا سامنا كرنے لندن سے پاكستان آئے اورجو روز جھوٹے مقدمات كا سامنا كر رہے ہیں، ان كا نام ای سی ایل میں ڈالنے كی بات كی جارہی ہے ۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.