اینکر کے ساتھ لائیو شو میں پیش آئے دلچسپ واقعے کی ویڈیو وائرل

اینکر اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے پر مسکراتارہا،فوٹو:فائل کویت سٹی: کویت میں ایک اسپورٹس اینکر کو لائیو شو میں ’بال‘ لگنے کے دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کویتی ٹی وی چینل پر کھیلوں کی خبریں پڑھنے والا اسپورٹس اینکر اس وقت خود خبر بن گیا جب وہ ایک باسکٹ بال میچ کی لائیو کوریج میں اپنے شو کے دوران مہمانوں سے سنجیدہ انداز میں گفتگو کررہا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپورٹس اینکر کیمرے کے سامنے میچ کے حوالے سے بات کررہا تھا کہ اچانک ’بال‘ اس کے سر پر لگ گئی جس سے وہ ایک لمحے کے لیے چونک گیا اور پھر اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے پر مسکراتا رہا۔مہمان بھی اینکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر مسکرائے دیے اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، بعدازاں یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا گیا جسے صارفین نے اینکرز کے ساتھ براہ راست نشریات میں پیش آنے والے واقعات کا ایک تسلسل قرار دیا۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.