این آراوکے لیے عدلیہ پردباؤڈالا جارہا ہے، عمران خان

میں ایک عام شہری ہوں، نواز شریف مغل اعظم ہیں، عمران خان: فوٹو: فائل  اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی جانب سے این آر او کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہیں سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔عمران خان نے خارجہ پالیسی سے متعلق کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کو داد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔عمران خان نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا اور مجھ پر دہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے، میں ایک عام شہری ہوں اورمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے، عوام کا کام  ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے این آراو کے لیے عدلیہ پردباؤ ڈالا جارہا ہے۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.