بچوں سے زیادتی کے ملزموں کی سرعام پھانسی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

ایوان بچوں سے زیادتی كے ملزموں كو نشان عبرت بنانے كے لیے قانون سازی كرے، قرار داد کا متن ۔ فوٹو : فائل  لاہور: بچوں سے زیادتی كے ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کی قانون سازی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بچوں سے زیادتی كے ملزموں كو سرعام پھانسی دینے كے حوالے سے قانون سازی كرنے كے لیے  پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع كرادی گئی۔اس خبر کو بھی پڑھیں :زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی کوئی غلطی نہ کرےقرارداد مسلم لیگ (ن) كی ركن اسمبلی راحیلہ خادم حسین كی جانب سے جمع كرائی گئی جس میں كہا گیا ہے كہ آئے روز بچوں كے ساتھ زیادتی كے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویش کی بات ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ضروری ہے كہ پنجاب اسمبلی كا ایوان بچوں سے زیادتی كے ملزموں كو نشان عبرت بنانے كے لیے قانون سازی  كرے تاكہ ان درندوں كو سرعام پھانسی دی جاسكے۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.