زینب کے بعد 7 کیسز کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد

جے آئی ٹی تمام زیادتی کیسز کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرے، ترجمان پنجاب حکومت، فوٹو: فائل لاہور: زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کردی ہیں۔ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے زینب کے علاوہ 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ہی پولیس زینب قتل کیس کا چالان عدالت کو بھجوائے گی۔واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزم عمران نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ وہ زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کو قتل کرچکا ہے۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.