زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا، اسٹیٹ بینک

پنجاب حکومت ساڑھے چار بجے پریس کانفرنس میں حقائق سے آگاہ کرے گی۔ فوٹو: فائل  لاہور: پنجاب حکوت کے اجلاس میں  اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں تاہم اس حوالے سے جعلی فہرست سامنے لاکر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں جب کہ جعلی فہرست سامنے لاکر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی۔اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے کرگیاپنجاب حکومت آج شام  اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گی جس میں تمام  تفصیلات فراہم کی جائیں گی جب کہ  پریس کانفرنس میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا نمائندہ بھی ویڈیو لنک پر موجود ہوگا۔دوسری جانب ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کے ملزم کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں اسٹیٹ بینک کے حوالے سے چلائی گئی خبریں غلط ہیں۔اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب کا قاتل گرفتارکرلیا گیاواضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زینب کے قاتل عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے خبریں آئی تھیں جب کہ ایک صحافی نے بھی سپریم کورٹ میں زینب کے قاتل کے37 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دی تھیں، عدالت میں پیش کی گئی دستاویز میں اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےکی منتقلی کا بھی کہا گیا تھا، صحافی نے ایک وزیر پر زینب کے قاتل کی پشت پناہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم عمران غیر اخلاقی ویڈیو بنانےوالے بین الاقوامی گروہ کا کارندہ ہے۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.