سونے کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49114 روپے ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل  کراچی: فی اونس سونے کی قیمت5ڈالر کی کمی سے1350 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالر کی کمی سے1350 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور171روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49114 روپے ہوگئی۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.