نواز شریف، مریم اور کپیٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے۔ فوٹو: فائل  اسلام آباد: نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور دامار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلات بھجوادیے گئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ مراسلے بھجوائے گئے ہیں، ایک مراسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ دوسرے میں ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: حاضری سے استثنیٰ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے جب کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران نوازشریف نے نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.