نیب ریفرنسز؛ نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے دو ہفتوں کا استثنیٰ مانگا تھا، فوٹوفائل اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، بیٹی مریم  اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعتعدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف کرپشن کے الزم میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز سمیت تین ریفرنسز دائر ہیں۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.