’’پدماوت‘‘ نے باہو بلی 2 اور دنگل کو پچھاڑ دیا

انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث فلم کو بھارت میں 35 فیصد اسکرینز پر نمائش کے لئے پیش ہی نہیں کیا گیا ممبئی: ’’پدماوت‘‘بھارت سمیت دنیا بھر میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ بیرون ممالک فلم نے بھارت کی کامیاب ترین فلموں’’باہو بلی2‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔بے شمار تنازعات، دھمکیوں، احتجاج اورمظاہروں کے باوجود 25 جنوری کوبھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز ہونے والی فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ فلم توقع کے مطابق بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث فلم کو بھارت میں 35 فیصد اسکرینز پر نمائش کے لئے پیش ہی نہیں کیا گیا اور یہ بات کسی حد تک صحیح ثابت ہوئی۔اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 18 کروڑ کمالیےکچھ تجزیہ کاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے روز فلم کو تقریباً 30 کروڑ کا بزنس کرنا چاہئے تھا لیکن فلم صرف 18 سے 19 کروڑ کا بزنس ہی کرسکی تاہم بیرون ممالک میں فلم نے توقع کے مطابق بہت اچھا بزنس کیا ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’پدماوت‘‘کی بیرون ملک کمائی کے اعدادوشمار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم نےآسٹریلیا میں 3 لاکھ 76 ہزار آسٹریلین ڈالرز (ایک کروڑ  88 لاکھ)، نیوزی لینڈ میں64 ہزار ڈالر (29 لاکھ )، برطانیہ میں97 ہزار پاؤنڈ (88 لاکھ) روپے کمائے ہیں۔#Padmaavat takes a FANTABULOUS START in key international markets on Thu…AUSTRALIA: A$ 367,984 [₹ 1.88 cr]NEW ZEALAND: NZ$ 64,265 [₹ 29.99 lakhs]UK [preview screenings]: £ 97,604 [₹ 88.08 lakhs]@Rentrak— taran adarsh (@taran_adarsh) January 26, 2018اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی آگ لگادیمیڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر بیرون ممالک میں ’’پدماوت‘‘نے ریلیز کے پہلے دن3 لاکھ 67 ہزار ڈالرز کمائے ہیں جب کہ ’’باہوبلی2‘‘ نے 2 لاکھ 12 ہزار ڈالرز کمائے تھے اور فلم’’دنگل‘‘ 2 لاکھ 47  ہزار ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس طرح ’’پدماوت‘‘نےبیرون ممالک میں دنگل اور باہوبلی 2 کو پیچھے چھوڑدیا۔Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.