پلکیں جھپکانا ہوا پرانا، دلفریب اداؤں والی لڑکی کی نئی ویڈیو نے بھی دھوم مچادی

پرکاش کی نئی ویڈیو نے بھی دھوم مچادی،فوٹو:انٹرنیٹ  ممبئی: اپنی پرکشش آنکھوں سے اور اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی اداکارہ پریا پرکاش کی نئی ویڈیو نے بھی دھوم مچادی ہے۔چند روز قبل اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پرکاش کی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے چند منٹوں میں پرکاش کو پسند کرنے والوں نے لاکھوں بار نئی ویڈیو کو دیکھا اور ہزاروں نے اسے لائک کیا۔یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزامانسٹا گرام میں جاری کی گئی نئی ویڈیو بھی پچھلی ویڈیو کی طرح مختصر ہے جس میں اداکارہ اپنے معاون اداکار روشن کی طرف  تصوراتی طور پر انگلیوں سے پستول بناکر پیار کی گولی داغتی ہیں اور لڑکا اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر گولی لگنے کی اداکاری کرتا ہے۔نئی ویڈیو کلپ بھی پریا پرکاش کی آنے والی پہلی ملیالم فلم’’اورو آدار لو‘‘کا حصہ ہے ۔ دونوں ویڈیوز میں پریکا کی پرکشش اداؤں نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں  جکڑ لیا ہے اور صارفین ان ویڈیوز میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔[embedded content]Let’s block ads! (Why?)

Comments are closed.